• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان 2009 کا عالمی چیمپئن، 2 فائنل، 4 سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گرین شرٹس نے ٹی 20ورلڈ کپ 2009میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2007کے فائنل میں جگہ بنائی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صرف تین ٹیمیں ایسی ہیں جو چار مرتبہ ٹاپ فور تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں اور پاکستان ان میں سے ایک ہے۔ پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز بھی چار بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ فور مرحلے تک پہنچ چکی ہیں۔ 2007 سے2016کے درمیان ہونیوالے 6 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایڈیشنز کے ابتدائی4ایڈیشنز میں پاکستان نے دو فائنل کھیلے، ایک میں جیتا، ایک میں رنر اپ رہا جبکہ چار مرتبہ سیمی فائنل بھی کھیلے۔

تازہ ترین