کراچی (اسٹاف رپورٹر)گٹکا ماوا کھانے والے پولیس و اہلکاروں کی بھی مانیٹرنگ شروع کردی گی ، ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں انسپکٹر آصف کمالی جو کہ آپریشن برانچ ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں تعینات ہیں کو زمہ داری دی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ضلع ایسٹ کے تھانوں ، آپریشنل اور انویسٹی گیشن دفاتر کے ساتھ ساتھ ضلعی ایس ایس پیز ، ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کے دفاتر کی مانیٹرنگ کی جائے اور گتکا ماوا کھانے کے عادی افسران و اہلکاروں کی روزانہ کی بناید پر رپورٹ پیش کی جائے تاکہ انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔