• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنرکی ڈینگی سرویلنس کے غلط اعدادوشمار پروضاحت طلب

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کوڑے کی غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس پر سخت ایکشن لینے فیصلہ کیا ہے ۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سوسائٹی کے باہر غیرقانونی ڈمپنگ سائٹس رکھنے والی ہاوسنگ سوسائٹیز کے این او سی معطل کروائے جائیں گے۔ مزید برآں کمشنر نے گلبرگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے انسداد ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیم ممبر کے غلط اعداد و شمار پیش کرنے پر وضاحت طلب کر لی۔ کمشنر لاہور غالب روڈ گلبرگ تھری میں کنٹینرز کے باہر کوڑے کی موجودگی پر اظہار برہمی کیا۔
تازہ ترین