• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ: جھیل کی گہرائی سے پُراسرار پتھریلا ڈھانچہ دریافت

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

ترکیہ کی جھیل وان کی گہرائی سے پُراسرار پتھریلا ڈھانچہ دریافت ہوا ہے۔ 

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غوطہ خوروں نے جھیل کی سطح سے تقریباً 23 میٹر نیچے ایک بڑا گول ڈھانچہ اور آپس میں جڑے ہوئے پتھروں سے بنی ایک دیوار دریافت کی ہے۔ 

تحقیقی ٹیم کے رکن میتھیو لاکروکس کا کہنا ہے کہ اب تک ملنے والے یہ ڈھانچے ممکنہ طور پر کسی بہت بڑے کمپلیکس کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دریافت ہونے والی دیوار میں گول ڈھانچے تک جانے والی 3 سیڑھیاں اور پتھروں کی 7 تہیں موجود ہیں، جو جھیل کی تہہ سے 2.4 میٹر سے زیادہ بلند ہیں۔ 

میتھیو لاکروکس نے بتایا کہ جھیل میں سے ایک سڑک جیسا ڈھانچہ بھی ملا ہے جو 45 میٹر سے زیادہ طویل ہے، یہ ڈھانچہ مزید آگے تاریکی میں جاتا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر اس کا تعلق دیگر عمارتوں سے ہو سکتا ہے جو ابھی دریافت نہیں ہوئیں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اتنا بڑا ڈھانچہ اکیلے تعمیر نہیں کیا جا سکتا، اس لیے ممکن ہے کہ یہاں کبھی ایک بڑی آبادی موجود رہی ہو لیکن ابھی تک ایسا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو کہ جھیل کے نیچے واقعی کوئی مکمل قدیم شہر موجود ہے۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید