• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ معین خالد ٹرسٹ کے زیر اہتمام محفل ولادت رحمت اللعالمینؐ

ملتان(سٹاف رپورٹر ) حافظ معین خالد ٹرسٹ کے زیر اہتمام محفل ولادت رحمت اللعالمینؐ کا انعقاد ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر محفل کے صدر پیر سید علی حسین شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ پیر چادر والی سرکار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری بھلائی اسی میں ہے کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کریں کیونکہ اسی میں ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔ محفل کے مہمان خصوصی سجادہ نشین دربار موسیٰ پاک شہید ؒ سید ولایت مصطفی شاہ نے کہا حضور ؐکا جشن ولادت منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب جاوید اختر انصاری، میئر ملتان شیخ طارق رشید، پی ٹی آئی ضلع ملتان کے صدر خالد جاوید وڑائچ، مخدوم غلام یزدانی گیلانی، کرامت علی شیخ نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید