• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مارو مجھے مارو‘ میم والے مومن ثاقب بھی پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پرجوش

 کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے دوران قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر دلبرداشتہ ہوکر ’مارو مجھے مارو ‘ کے ڈائیلاگ سے مشہور ہونے والے پاکستانی کرکٹ شائق مومن ثاقب بھی پاک بھارت ٹاکرے کے لے پرجوش ہیں۔


’مارو مجھے مارو‘ اور ’میرا دل رو رہا ہے‘ کے ڈائیلاگز سے مشہور ہونے والے مومن ثاقب نے اپنے وائرل لہجے اور تاثرات کے ساتھ ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اتوار کو ہونے والے شیڈول بھارت اور پاکستان کے میچ پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے حال ہی میں ایک جشن کے اسٹائل کی ویڈیو بھی شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ انشاء اللہ پاکستان کے میچ جیتنے کے بعد ہم ایسا ہی جشن منائیں گے۔


ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’سب تیار ہو جاؤ !! یہ اس قسم کا جشن ہے جیسا میں اتوار کو دبئی کے اسٹیڈیم کے باہر دیکھنا چاہتا ہوں۔‘

مومن ثاقب نے ایک اور ویڈیو میں کہا کہ وہ ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج گیم سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہفتے کو لندن سے روانہ ہوں گے اور دبئی پہنچیں گے تاکہ پاکستان ٹیم کو اسٹیڈیم میں سپورٹ کرسکیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ہمیشہ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے میں ناکام رہا ہے اور دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین کل ہونے والے ٹی 20 میچ کو گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین