• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ سے خوبصورت تو میری پینٹنگ ہے، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی پینٹنگ کو خود سے زیادہ خوبصورت قرار دے دیا۔

انہوں نے حال ہی میں ایوارڈ یافتہ پاکستانی فنکار شاہد رسام کا بنایا گیا اپنا پورٹریٹ شیئر کیا۔

اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’میری والدہ کے بیڈروم میں میری تصویر۔‘


انہوں نے شاہد رسام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اس خوبصورتی سے پینٹ کرنے کا شکریہ۔

پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں۔

تازہ ترین