• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت میچ سے قبل معمر رانا کا سلمان خان کو پیغام

نامور پاکستانی اداکار معمر رانا نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کردی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان  بھارت میچ کی یاد دہانی کروادی۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر اس فوٹو میں معمر رانا اور سلمان خان کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے اور دونوں کسی بات پر ہنس رہے ہیں۔ 

اس تصویر کے عنوان کے ساتھ معمر رانا نے تحریر کیا کہ ’بھائی آج دونوں ہنس لیتے ہیں پھر انشا اللّٰہ 25 کو ملتے ہیں۔‘ 


خیال رہے کہ معمر رانا کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج میچ میں مدمقابل ہوں گے۔

تازہ ترین