• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابراعظم کی تکنیک کوہلی سے بہتر، تمام ریکارڈ توڑ دینگے،انضمام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں عظیم کھلاڑی ہیں۔ جس طرح بابر بیٹنگ کررہا ہے، مجھے لگتا ہے وہ سارے ریکارڈ توڑ دے گا۔ بابر کی رنز کیلئے بھوک دوسروں سے زیادہ ہے۔ ویرات میں جارح مزاجی بہت زیادہ ہے۔ البتہ مجھے بابر کی تکنیککوہلی سے بہتر لگتی ہے۔ انضمام نے جیو نیوز کو انٹر ویو میں کہا کہ ویرات کوہلی نے بھی اپنے ملک کیلئے بہت پرفارمنس دی ہے۔بابر نے جتنی کرکٹ کھیلی ہے اس کے حساب سے کوہلی سے ریکارڈ بہتر ہے۔ بابر کو ابھی اپنے کیریئر کی بلندی کو چھونا ہے۔ان کا بہترین کھیل سامنے آنا باقی ہے۔

تازہ ترین