• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اے وی ایل سی نے بلدیہ رئیس گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت اکرام بلوچ کے نام سے ہوئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ملزم کے تین ساتھی فائرنگ کرتےہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضہ سے شاہ فیصل کالونی کے علاقے سے چوری کی گئی ٹویوٹا کرولا کار اور ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین