• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گٹکا فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، 100 کلوسے زائد برآمد، 6 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جیکسن پولیس نے گٹکا ماوا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے علاقے میں چھاپے مار کر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 90کلو چھالیہ اور دس کلو تیار گٹکا برآمد کرلیا گیا ۔ ایس ایچ او جیکسن انسپکٹر ارشد جنجوعہ نے بتایا کہ پہلی کارروائی میں چار ملزمان عبدالحمید ، شاہد اختر اور عمران کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان کے قبضے سے 90 کلو چھالیہ اور 6 کلو تیار گٹکا ماوا برآمد کیا گیا ، ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 304/21 درج کرلیا گیا ہے ، دوسری کارروائی میں دو ملزمان عبدالغفار اور حسن کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار کلو گٹکا برآمد کیا گیا ، ملزمان نہ صرف گٹکا ماوا تیار کرتے بلکہ علاقے میں فروخت بھی کرتے تھے ، ایس ایچ او ارشد جنجوعہ نے مزید بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین