• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں سڑکوں اور راستوں کی بندش کیخلاف درخواست دائر

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)تحریک لبیک پاکستان کے لاہور میں دھرنے اور اسلام آباد کی جانب مارچ کے اعلان پر انتظامیہ کی طرف سے راولپنڈی اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینر اور بھاری رکاوٹیں لگا کر سڑکوں گلیوں اور راستوں کی بندش کو عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کر دیا گیا ہے، درخواست گزار نے آئین کے آرٹیکل 199کے تحت صوبائی حکومت، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی کے علاوہ چیف ٹریفک افسر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جڑواں شہروں کی سڑکوں کی بند ش سے لوگوں کی نقل و حرکت بند ہو کر رہ گئی ہے ، عدالت حکومت اور انتظامیہ کے اس غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کا فوری نوٹس لے اور راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والی عام شاہراہوں اور دیگر ملحقہ بند راستوں کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے۔

تازہ ترین