• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین انیشیئٹو سعودی عرب منصوبہ، ولی عہد نے پہلے سالانہ فورم کا افتتاح کردیا

ریاض (شاہدنعیم) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں ʼسبز سعودی عرب منصوبے کے سلسلے میں پہلے سالانہ فورم کا افتتاح کر دیا۔ وہ سبز سعودی عرب سپریم کمیشن کے سربراہ بھی ہیں۔ہفتے کے روز اپنے افتتاحی خطاب میں ولی عہد نے مذکورہ منصوبے کے سلسلے میں مملکت میں مختلف نوعیت کے منصوبوں کے پہلے پیکج کا اعلان کیا۔ یہ پیکج ماحول کے تحفظ اور ماحولیات کی تبدیلی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نقشہ راہ ہو گا۔ اس کا مقصد "سبز سعودی عرب" کے منصوبے کے مجوزہ اہداف کو پورا کرنے میں کردار ادا کرنا ہے۔ ولی عہدکے مطابق سعودی عرب The global methane pledge میں شامل ہو چکا ہے۔ اس سمجھوتے کا مقصد میتھین کے عالمی اخراج کے حجم میں 30% تک کمی لانا ہے، بن سلمان نے بتایا کہ مملکت توانائی کے شعبے میں کئی منصوبے شروع کر رہی ہے۔

تازہ ترین