• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خالد کی ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل تعیناتی کا خیر مقدم

برمنگھم (نمائندہ جنگ) برمنگھم سے تعلق رکھنے والے اوورسیز کشمیری صحافی عمران خالد کو آزاد کشمیر کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے ایم ڈی اے کا ڈائریکٹر جنرل تعیناتی کا کمیونٹی رہنمائوں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔عمران خالد کا تعلق میرپور شہر سے ہے۔ آزادکشمیرحکومت کی جانب سے ضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے پر عمران خالد نے اپنے منصب کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کی جانب سے اس اہم ترین منصب پر پہلی مرتبہ کسی اوورسیز کشمیری کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ اوورسیز کمیونٹی کے رہنمائوں محمد سعید مغل ایم بی ای ، صدر کشمیر رابطہ کمیٹی چوہدری شاہنواز، خواجہ انعام الحق نامی، چوہدری محمد حنیف، واجد علی برکی، راجہ حق نواز جانباز، راجہ فضل الرحمن آف والسال، چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری محمد عظیم اور دیگر نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ عمران خالد اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں گے۔
تازہ ترین