• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائلین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،جسٹس مسعود جہانگیر

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج مسٹر جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر نے کہا ہے کہ سائلین کو جلد انصاف اور سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں سائلین کو عدالتوں میں پرسکون ماحول میں بیٹھنے کے لئے جگہیں اور خواتین کے بیٹھنے کے لیے علیحدہ انتظام کیا گیا ہے ان تمام کاوشوں میں بار اور وکلا کے تعاون کے بے حد مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے ہائیکورٹ میں بننے والے ڈے کئیر سینٹر اور مختلف برانچز کے دورہ پر کیا انہوں ہائیکورٹ کی توسیعی بلڈنگ کا دورہ کیا ۔بلڈنگ کے تزین و آرائش کا جائزہ لیا۔صدر ہائیکورٹ بار سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا کہ یہ ایونٹ بار اور بنچ کے خوشگوار تعلقات کا ضامن ہے اور دونوں ایونٹ کے افتتاح سے سسٹم میں بہت بہتری آئے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اظہر سلیم کملانہ، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار شاہد حسین، ڈپٹی رجسٹرار عرفان، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل شاہد نسیم، اسسٹنٹ رجسٹرار مرتضیٰ پروٹوکول افسر جاوید سعید کیر ٹیکر محمد حسین ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران، جنرل سیکرٹری سجاد حیدر میتلا، فنانس سیکرٹری محمد نواز نول ،چوہدری ظہور احمد، مجتبی عثمان اور وکلا کی کثیر تعداد موجود تھی۔
تازہ ترین