• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک اینکلیو میں مسجد کی تعمیر کا فیصلہ

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کی انتظامیہ کی جانب سے پارک انکلیو میں شہریوں کے مذہبی و دینی فرائض کی ادائیگی کے لئے مرکزی مسجد کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسجد کی تعمیرکے لئے ٹینڈر اوپن کردیے گئے ہیں ۔سب سے کم آفر 111ملین روپےآئی ہے۔ مسجد کا سنگ بنیاد رکھنےکی تقریب آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔ واضح رہے یہ مسجد جدید اور اسلامی فن تعمیر کا شاہکار ہوگی، جس میں 2500نمازی بیک وقت باجماعت نماز کی ادائیگی کرسکیں گے، جبکہ اس مسجد کی تعمیر پر گیارہ کروڑ دس لاکھ روپے کی لاگت آئے گی، مرکزی مسجد پارک انکلیو ون میں تعمیر کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید