• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلامانہ پالیسیوں کے باعث ملک بحرانوں کا شکارہے‘ جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہےکہ حکمران کی ناکام پالیسیوں سے کرپٹ لوگوں کو سیاسی ساکھ بچانے کاموقع ملا ہے پی ڈی ایم مہنگائی اوربے روزگاری کا جھانسہ دیکر مفادات حاصل کرناچاہتی ہے پی ٹی آئی حکومت آئی ایم ایف سے نجات کی پالیسیوں کے وعدے پر عمل درآمد یقینی بنائیں انہوںنے کہاکہ حکومت کی غلامانہ پالیسیوں کے باعث عالمی ادارے ملک پر مسلط ہیں جس کےنتائج آج ہر جانب مہنگائی عدم استحکام بدبحران اور معاشی بحران کی صورت میں سب کے سامنے ہے ۔
تازہ ترین