• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیراہتمام محفل نعت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام بارگاہ رسالت ؐ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی پریس کلب میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا،جس میں معروف نعت خواں حافظ محمد نعمان شاہ، سینئر صحافی و نعت خواں واجد حسین انصاری،حافظ سلمان طارق، سعید مدنی، ارشد لودھی،فرید احمد خورشیدی، سمیع ،قاری جاوید قادری، عزیز الدین خاکی،شفیق احمد،فائزہ کامران،خدیجہ اشتیاق جلیلی،عائشہ خالد و دیگرنعت خواں نے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہ رسالتؐ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے،جبکہ نعت خواں ومہما نان گرامی میں محفل نعت کی اعزازی شیلڈز دی گئیں ،محفل نعت کی نظامت کے فرائض سعید مدنی نے انجام دیے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید