• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھار ت میچ، تقاریب، ملاقاتیں ملتوی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاک بھارت میچ کے موقع پر کراچی میں جوش و خروش عروج پر رہا،شہر کی سڑکوں پر میچ کی روانی کم رہی، اتوار کوتعطیل ہونے کی وجہ سے کر کٹ کے دیوانوں نے عزیز و اقارب سے ملاقات کے لئے جانے کے بجائے گھر پر میچ دیکھنے کو ترجیح دی۔ گلیوں اور محلوں کی دوکانوں ، چائے کے ہوٹلوں پر بھی سناٹا چھایا رہا،نوجوانوں نے مختلف پارکوں میں بڑی اسکرین لگا کر میچ دیکھا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے8 مقامات پر بڑی اسکرین لگائی گئی تھیں ۔ پی آئی اے کی پرواز میں کپتان وفقے وفقےسے اسکور بتاتے رہے، کراچی پریس کلب، آرٹس کونسل آف پاکستان، سر سید یونیورسٹی، کے ایچ اے اسٹیڈیم، مختلف یونیورسٹیز میں بھی بڑی اسکرین لگائی گئی، میچ کے آغاز سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں نے اپنے پسند یدہ کر کٹرز کی ٹی شرٹ پہن کر گشت کیا، بھارت کی وکٹیں گرنے اور پاکستانی کھلاڑیوں کی بیٹنگ کے دوران ہر گھر سے تالیوں اور شور کی آ واز سنائی دی،خواتین نے رات کا کھانا دوپہر کے ساتھ تیار کر لیا۔