• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سعودیہ سے واپسی پر بڑے پیکیج کا اعلان کرینگے‘فرخ حبیب

فیصل آباد(اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کے باعث درپیش عوام کی مشکلات کا بخوبی علم ہے اور اگرچہ مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے لیکن ہم کوشش کررہے ہیں کہ اس کے کم سے کم اثرات عوامتک منتقل ہوں لہٰذا اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے بعد فوڈ سپورٹ پروگرام کا اعلان کریں گے جس میں محدود وسائل والے طبقے کیلئے خصوصی مراعات دی جائیں گی۔اتوار کو فیصل آبادمیں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مہنگائی کی آڑ میں احتجاج کرکے انارکی پھیلا رہی ہے حالانکہ مہنگائی کے اصل ذمہ دار یہی ماضی کے حکمران ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید