• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

لاہور(خبر نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 28اور 29 کوچناب نگر میں ہونیوالی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں ، تمام انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں قافلوں کی تیاری اور انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر ، مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود، مولانا محبوب الحسن طاہر ، مولانا قاری محمدصدیق توحیدی، مولاناسعید وقار اور مولانا عبدالعزیز نے مختلف مقامات پراجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں چاروں صوبوں گلگت بلتستان آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے ممتاز علماءکرام، مذہبی و دینی قیادت، مبلغین ختم نبوت، زعماءملت اور متعدد روحانی و سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔
تازہ ترین