• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کے پوپ فرانسس کی ٹوپی چرانے کے مناظر


مذہبی تقریب کے دوران 10 سالہ بچے کی پوپ فرانسس کی ٹوپی چرانے کے مناظر کیمرے میں قید کر لیے گئے، یہ ویڈیو اس وقت انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جو کہ عیسائی پیشوا پوپ فرانسس کی زیر صدارت مذہبی تقریب سے لی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب کے دوران پوپ فرانسس اسٹیج پر بیٹھے ہیں اور اس دوران ایک 10 سالہ بچہ اسٹیج پر آ جاتا ہے، کمسن بچے کو دیکھ کر سیکیورٹی حرکت میں نہیں آتی بلکہ اُسے پوپ فرانسس سے ملنے کا پورا موقع دیا جاتا ہے۔

اس دلچسپ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ بار بار پوپ فرانسس کی ٹوپی چرانے کی کوشش کر رہا ہے، بچہ کبھی پوپ فرانسس کے سامنے اور کبھی کرسی کے پیچھے سے جا کر ٹوپی چرانے کی کوشش کرتا ہے۔

بعد ازاں بچے کو پوپ فرانسس کی ٹوپی جیسی ہو بہو ٹوپی دے دی جاتی ہے جسے پا کر بچہ خود ہی اسٹیج سے نیچے چلا جاتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید