• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا کے 342 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں14377 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز کی مجموعی اموات کی تعداد7551برقرار ہے۔  آج مزید 133مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 447748 ہوچکی ہے اور اب تک 6331426 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ جس کے نتیجے میں اب تک 467203 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 11904 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 11663 گھروں میں، 26 آئسولیشن سینٹرز میں اور 215 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 214 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 342 نئے کیسز میں سے 60 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع جنوبی 29، وسطی17، شرقی 12 اور ملیر سے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورنگی اور ضلع غربی سے کوئی نئے کیسز  رپورٹ نہیں ہوئے۔

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 34، مٹیاری 32، قمبر 25، بدین 23، دادو 23، جامشورو 20، ٹنڈو الہیار 16، تھر پارکر 15، نوشہرو فیروز 14، میرپور خاص 13، شہید بینظیر آباد 12، سکھر 9، سانگھڑ 9، ٹھٹھہ 8 شکار پور 7، لاڑکانہ 5، گھوٹکی 4 اور جیکب آباد سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین