• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت میچ: جوئے میں رقم ہارنے پر خودکشی کی کوشش کرنے والا گرفتار


پاکستان اورب ھارت کے میچ پر جوا کھلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے حیدرآباد سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم جوئے میں رقم ہارنے پر خود کشی کی کوشش کررہا تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض کے مطابق اوم پرکاش کو حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی اے کو جوئے میں بھاری رقم ہارنے پر ایک شخص کی خودکشی کی کوشش کی اطلاع ملی تھی۔

گرفتار ملزم جوئے کی ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے میچ پر جوا کھلارہا تھا اور ملزم سے برآمد موبائل فون پر وہ جوئے کی ویب سائٹ پر لاگ ان تھا، جبکہ ملزم کی آئی ڈی کے نیچے مزید 70 افراد لاگ ان ہوکر جوا کھیل رہے تھے، ملزم اوم پرکاش دبئی میں اسٹیڈیم میں موجود ایک شخص سے بھی رابطے میں تھا۔

ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ ملزم سے برآمد فون فارنزک کیلئے قبضے میں لے لیا گیا ہے تاہم دبئی اسٹیڈیم میں موجود شخص کا نام مزید کارروائی کیلئے سامنے نہیں لایا جارہا۔

ملزم کیخلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید