• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں انتشار سے بچنے کے لیے مغرب طالبان کے ساتھ رابطے میں رہے، روس

روسی صدر کے افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی ضمیر قابلوف نے  ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں انتشار سے بچنے کے لیے مغربی ممالک طالبان کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی امداد میں کمی کی کوششیں بالکل مخالف ہوں گی۔ افغانستان میں لوگ منشیات، اسلحہ کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کا سہارا لے سکتے ہیں۔ 

روسی صدر کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ یورپی یونین افغانستان میں اپنا مشن دوبارہ کھولنے کا حق رکھتی ہے۔ یورپی شراکت داروں کو افغانستان نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ضمیر قابلوف نے کہا کہ افغانستان کیلئے مزید امداد بھیجنے کی تیاری کررہے ہیں۔

تازہ ترین