• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، شرجیل میمن اور دیگر پر فرد جرم عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی (ایم پی اے ) و سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کر دی، عدالت نے ملزمان کےصحت جرم سے انکار پر استغاثہ کے گواہان کو 10 نومبر کو طلب کرلیا، دوران سماعت شرجیل انعام میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف 2.43 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثہ جات ہیں، ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان جن میں اظہار حسین، سبحان آغا احسن، شوکت علی، ذیشان، وسیم سہیل اور دیگر شامل ہیں، ملزموں کے خلاف ریفرنس 2019 میں قائم کیا گیا تھا۔

تازہ ترین