• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ملک وقوم کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے، اعجازچوہدری

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری کی جنرل سیکرٹری علی امتیازوڑائچ اور لاہورکے صدر وممبرکشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان کے ہمراہ باغبانپورہ آمد،سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی دفتر کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں شمالی لاہور کی اہم سیاسی شخصیات و ن لیگی رہنماء میاں شاہزورمعراج، میاں داور معراج، میاں آصف معراج نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا، اعجازاحمدچوہدری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک وقوم کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے، انہوں نے کہاکہ مہنگائی پر جلد قابو پا لیں گے، غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔، بعدازاں اعجازاحمدچوہدری پی ٹی آئی لائرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاء برادری کا اہم کردار ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنے پلیٹ فورم پر وکلاء برادری کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
تازہ ترین