• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے ساتھ PDM میں زیادتی کی گئی، کائرہ

پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما قمر زمان کائرہ کاکہنا ہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) میں ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی تھی۔

قمر زمان کائرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگ حکومت سے جان چھڑانے کے لیےسڑکوں پر آنے کو تیار ہیں، اپوزیشن کے آپس میں رابطے ہیں ہم سیاسی لوگ ہیں ایک دوسرے سے دشمنیاں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں نوٹس دینی والی جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد میں بلوچستان عوامی پارٹی کو سپورٹ کیا۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہوا اب دیکھتے ہیں پی ڈی ایم کس کس کو نوٹس بھیجتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید