• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری لینڈ پر قائم شادی ہالز مسمار کرنے کیخلاف درخواست خارج

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ملٹری لینڈ پر قائم شادی ہالز مسمار کرنے کے خلاف درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

سپریم کورٹ میں ملٹری لینڈ پر قائم شادی ہالز مسمار کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

شادی ہال مالک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر گلوبل مارکی شادی ہال کو مسمار کردیا گیا ہے۔

اس پر عدالت نے شادی ہال مسمار کرنے کے حکم کیخلاف درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ملٹری لینڈ پر قائم شادی ہالز مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین