• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی کی ففٹی، شان نے پاکستانی شائقین کی ناراضی کے بعد رائے تبدیل کرلی

کراچی (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی اور ورلڈ کپ میں بھارت سے اب تک نہ جیت سکنے کا داغ دھو دیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان کی دلیرانہ بیٹنگ کی دنیا بھر میں دھوم مچ گئی۔ ہر کوئی ان دونوں کی تعریفوں کے پل باندھ رہا ہے۔پاکستان کے سینئر اداکار شان شاہد بھی پیچھے نہیں رہے اور ٹوئٹر پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے کھیل کو سراہا لیکن ساتھ ہی ان کی اننگز کا بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اننگز سے موازنہ بھی کردیا۔شان نے اپنی ٹوئٹ میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ایک ساتھ تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ʼکوہلی کے 51رنز اپنی ذات کیلئے تھے جبکہ بابر کے ففٹی پلس رنز ٹیم کیلئے۔ان کی یہ ٹوئٹ بھارتی شائقین کو تو ناگوار گزری ہی ہوگی لیکن ٹیلنٹ کے قدردان پاکستانی شائقین کو بھی شان کی یہ بات پسند نہ آئی اور انہوں نے اس بات پر ناراضی کا بھی اظہا رکیا۔پاکستانی شائقین نے نہ صرف کوہلی کی اننگز کا دفاع کیا بلکہ شان کو اپنی رائے تبدیل کرنے پر بھی مجبور کردیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ʼسر زیادتی نہ کریں، کوہلی بھی فائٹر ہے، جب وہ کھیل رہا تھا تو صورتحال مختلف تھی، وکٹ بھی مشکل تھی۔پاکستانی شائقین کرکٹ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی خاص ٹیم کی سپورٹ یا تنقید پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہیں اگر کوئی بھارتی کھلاڑی بھی اچھا کھیلے تو اس کی تعریف کی جانی چاہیے ضروری نہیں کہ بھارت سے تعلق ہونے کی وجہ سے اس پر تنقید کی جائے۔

تازہ ترین