• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر، اوپن مارکیٹ میں 176 کی حد بھی عبور کرگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، روپے پر دباو برقرار، انٹر بینک میں ڈالر 175 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 176 کی حد بھی عبور کر گیا ، یوروبھی ایک روپے اور برطانوی پاونڈ 2.20 روپے مہنگا ہو گیا ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 75پیسےمزید بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید174.45 روپے سے بڑھ کر 175.20 روپے اور قیمت فروخت 174.55 روپے سے بڑھ کر 175.30 روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 90پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 174.80 روپے سے بڑھ کر 175.70 روپے اور قیمت فروخت 175.30 روپے سے بڑھ کر 176.20 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 201.00 روپے سے بڑھ کر 202.00 روپے اور قیمت فروخت 203.00 روپے سے بڑھ کر 204.00 روپے ہو گئی ہے ،منگل کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 2.20 روپے کے اضافے سے 238.00 روپے سے بڑھ کر 240.20 روپے اور قیمت فروخت 2 روپے کے اضافے سے 240.20 روپے سے بڑھ کر 242.20 روپے ہو گئی ہے

بزنس سے مزید