فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکا ایران معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
ترجمان حماس نے کہا ہے کہ امید ہے معاہدے سے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت ختم ہوگی۔
حماس نے کہا کہ امید ہے معاہدہ علاقائی مسائل میں مثبت اثرات کا حامل ہوگا۔ حماس کے مطابق معاہدے سے لبنان اور دیگر محاذوں پر ہونے والے حملے رُکنے کی بھی امید ہے۔
حماس نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی، بھوک مسلط کرنے اور جبری بے دخلی کی اسرائیلی جنگ جاری رہنے تک خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔