• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے رویہ بدلا تو اس پر عائد پابندیاں اٹھا سکتے ہیں: صدر یورپی کمیشن اُرسلا واندرلین

اُرسلا واندرلین
اُرسلا واندرلین 

یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا واندرلین کا کہنا ہے کہ ایرانی برتاؤ میں قابل اعتماد اور قابل تصدیق تبدیلی ہوئی تو ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں۔

اُرسلا واندرلین نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔ پابندیاں لگائی ہی اس لیے گئی ہیں کہ ایران کے برتاؤ میں تبدیلی آئے۔ پابندیوں کے خاتمے کے لیے زمینی حقائق کی تبدیلی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی برتاؤ میں قابل اعتماد اور قابل تصدیق تبدیلی ہوئی تو پابندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید