• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاہدے پر تکنیکی بات چیت اس ہفتے کے آخر میں ہوگی: امریکی عہدیدار

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

ایک امریکی عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ معاہدے پر تکنیکی بات چیت اس ہفتے کے آخر میں ہوگی۔ 

امریکی عہدیدار کے مطابق معاہدے کی تفصیلات اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں سامنے آجائیں گی، منجمد اثاثوں کا جاری ہونا اور پابندیوں میں نرمی ایران کی کارکردگی پر منحصر ہوگی۔ 

امریکی عہدیدار کے مطابق مذاکرات کے اگلے مرحلے تک خطے میں امریکی فوج کی موجودہ پوزیشن برقرار رہے گی. حتمی معاہدہ ہونے پر فوجی دستوں میں کمی پر غور کیا جائے گا۔ 

امریکی عہدیدار کے مطابق جنگ سے پہلے والے مذاکرات میں عمان کی کارکردگی سے ہم ناخوش تھے، ہم سمجھتے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈر نے اسپیکر قالیباف کو مذاکرات اور دستخط کی ذمہ داری دی۔ 

 امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا ایران کے منجمد اثاثے جاری کرنے اور پابندیوں میں نرمی کے لیے تیار ہے، امریکا چاہتا ہے کہ ایران قابل اعتماد اور ناقابل واپسی اقدامات کرے۔ 

امریکی عہدیدار کے مطابق اسرائیل کا لبنان سے انخلا معاہدے کی شرائط میں نہیں ہے، اسرائیل کو حزب اللّٰہ کے حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔  

امریکی عہدیدار کے مطابق مفاہمتی یادداشت میں واضح موجود ہے کہ آبنائے ہرمز 60 دن تک بغیر کسی ٹول کے کُھلی رہے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید