• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندیوں میں نرمی اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک ایران وہ نہ کرے جو اس کو کرنا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ: فوٹو اے ایف پی
ڈونلڈ ٹرمپ: فوٹو اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے کا مسودہ جمعے کے بعد کسی بھی وقت جاری کریں گے، معاہدے کا مسودہ مستقبل قریب میں سامنے آجائے گا، پابندیوں میں نرمی اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک ایران وہ نہ کرے جو اس کو کرنا ہے۔

فرانسیسی صدر میکروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں، آبنائے ہرمز بھی کُھل چکی ہے، آبنائے ہرمز مکمل طور پر جمعے کو کُھل جائے گی، اہم یہ ہے کہ تیل کی قیمتیں کم ہوں اور اسٹاک اوپر جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ہم بہت سخت نگرانی کریں گے، ایران کے ساتھ تعلقات خوشگوار ہونے کی امید ہے، میں دستخط کی تقریب میں شاید شرکت نہ کر سکوں، معاہدے پر دستخط کی تقریب میں میری شمولیت ہو بھی سکتی ہے اور نہیں بھی، جے ڈی وینس دستخط کی تقریب میں جائیں گے۔

اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران امریکا ڈیل پر ڈیجیٹل دستخط کل ہوگئے۔ 

یہ دستخط امریکا کی طرف سے صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس نے کیے، جبکہ ایران کی طرف سے ڈیجیٹل دستخط ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کیے۔ 

خیال رہے کہ اس معاہدے سے متعلق باضابطہ دستخطوں کی تقریب جمعے کو ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید