• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی فرد جرم چیلنج کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کی ملزمان کی درخواست اورملزمان کی فرد جرم چیلنج کرنے کی درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو گواہوں کے بیانات کی کاپیاں فراہم کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ گزشتہ روز عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے یہ بھی کہاکہ ملزمان کو فرد جرم سے پہلے ریکارڈ کا جائزہ لینے کا مناسب موقع دیا گیا تھا تفتیشی افسر کے سامنے ریکارڈشدہ بیان کی کاپیاں ملزمان کے وکلا کو فراہم کی جائیں اس کے علاوہ کوئی الگ بیان یا دریافت کی ہو تو اس کی کاپی بھی ملزمان کے وکلا کو فراہم کی جائے یاد رہے کہ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔

تازہ ترین