• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈارک ویب کیخلاف دنیا بھر میں چھاپے، 150 کارندے گرفتار

دی ہیگ (جنگ نیوز ) غیرقانونی اور ممنوعہ اشیاء کی خریداری اور غیر اخلاقی کاموں کے لیے مشہور ڈارک ویب کے خلاف عالمی منظم آپریشن کے دوران 150کارندوں کو گرفتارکیا گیا ۔ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران لاکھوں یوروز، ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن، منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یورپی یونین کی عالمی سطح پر قانون نافذ کرنیوالی ایجنسی یوروپول نے امریکا، جرمنی، برطانیہ سمیت کئی ممالک میں ڈارک نیٹ کے ذریعے ممنوعہ اشیا فروخت کرنے والے بیوپاریوں کیخلاف ایک منظم اور مؤثر آپریشن کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید