• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت متاثرین نسلہ ٹاور کو متبادل اور زرتلافی کی ضمانت دے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ متاثرین نسلہ ٹاور کو ہر صورت میں متبادل جگہ اور زر تلافی کی ضمانت دی جائے،حکومت ضامن بنے،کیوں کہ اگر بلڈرپیسے نہ دے تو عوام کس کے پاس جائیں گے،عدالتوں میں 20،20سال سے لاکھوں مقدمے درج ہیں جس کے آج تک فیصلے نہیں ہوئے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عدالت کے حکم پر متاثرین کو ان کی رقم ادا کی جائے اورحکومت ان بلڈر مافیا سے پیسے خود وصول کرے،نسلہ ٹاور کی تعمیر پر یہ اعتراض کیا گیا تھا کہ تعمیرات میں اصل زمین سے تجاوز کیا گیا ہے اس بنیاد پر پوری ایک کثیر المنزلہ عمارت کو گرانا انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا، جماعت اسلامی نسلہ ٹاور کے متاثرین کے ساتھ ہے،اگر حکومت نے نسلہ ٹاور کے متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے کوئی کام نہیں کیا تو جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید