• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وارداتیں

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ وغیرہ کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو ایک گاڑی، دوموٹرسائیکل ، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات اور دیگر اشیاسے محروم کردیاگیا، موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شہری کو گولی مار کر زخمی بھی کردیاگیا۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں خادم شاہ سے موٹرسائیکل چھین لیاجبکہ ترنول کے علاقے میں موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے اویس عارف کو گولی مار کر زخمی کردیا، آئی ایریاکے علاقے میں طاہر اقبال کے گھر سے پندرہ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ ، تھانہ گولڑہ کے علاقے سے زر شاہ کی کار، رمنا کے علاقے سے عبدالماجد کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا۔ تھانہ گولڑہ پولیس کو عمران نے بتایاکہ اکسن نے پلاٹ دلوانے کاکہہ کر بیس لاکھ روپے ، لوہی بھیر کے علاقے میں اویس نے شاہد وقاص اور کراچی کمپنی کے علاقے میں عارف نے اختر حسین کو پلاٹ دلوانے کاکہہ کر بالترتیب بیس اور 26لاکھ روپے محروم کردیا۔
اسلام آباد سے مزید