• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے 6سیکر ٹریوں کی جی اوآر ون میں گھروں کیلئے درخواستیں

لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب کے 6 سیکرٹریز نے جی او آر ون میں گھر وں کی الاٹمنٹ کیلئے درخواست جمع کرا دی ہیں ۔گھروں کیلئے درخواستیں جمع کرانے والوں میں سیکرٹری آرکائیو ثاقب منان، سیکرٹری جنگلات شاہد زمان، سیکرٹری ماحولیات مبشر حسین، سیکرٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ ، ممبر بورڈ آف ریو نیو محمد یعقوب اور سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن محمد نعیم غوث شامل ہیں۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ویلفیئر ونگ نے محکمے نے ریٹائرڈ افسران سے گھر خالی کرا کے حاضر سروس افسران کو دینے کے لئے ورکنگ شروع کر دی ہے ۔
تازہ ترین