• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LDAافسروں کے اختیارا ت میں ردوبدل

لاہور(خصوصی رپورٹر)ایل ڈی اےکے انجینئرنگ ونگ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کردیئے گئے،ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑنے چیفانجینئر ون اور چیف انجینئر ٹو کے اختیارات میں ردو بدل کردیا ، اریناچیف انجینئر ٹو جبکہ شہر کے سپورٹس کمپلیکس چیفانجینئر ون کے سپرد کردیئےہیں ۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے چیف انجینئرون اسراراحمد سعید اور اور چیف انجینئر ٹو مظہر حسین خان کے اختیارات میں ردوبدل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ چیفانجینئر ون اسرار احمد سعیدسےاریناپراجیکٹ لیکرچیف انجینئر ٹو کو دے دیاگیا ہے ۔شہرکےسپورٹس کمپلیکسزکی تعمیر کامنصوبہچیف انجینئرٹوسے لیکرچیف انجنیئرون کے سپرد کردیا ہے ۔ چیف انجینئرون سےفنانس اینڈٹریڈسینٹرعلامہ اقبال ٹاؤن،سمن آباد،گلشن راوی کے علاقے لے کر چیف انجینئرٹوکےسپرد کردیئے گئے ہیں ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے نے حکومت پنجاب کے سست رفتارمنصوبوں میں تیزی لانےکیلئے فیصلہ کیا ہے ۔ ارینااورسپورٹس کمپلیکس سابق دور حکومت کے منصوبے ،4سال سے التواکاشکار ہے ۔
لاہور سے مزید