• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت، پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید


لکی مروت میں تھانہ صدر پولیس اسٹیشن کی موبائل پر ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

شہید پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی یعقوب، کانسٹیبل مستقیم، کانسٹیبل انعام اور ڈرائیور رحیم اللہ شامل ہیں۔ 

تازہ ترین