• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر اکمل بھی بھارتی کرکٹر شامی کی حمایت میں سامنے آ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے واحد  مسلمان کھلاڑی محمد شامی کی حمایت کی گئی ہے۔

عمر اکمل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے اور ساتھ میں محمد شامی کی تعریف بھی کی ہے۔

عمر اکمل نے اپنے ٹوئٹ میں  محمد شامی اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں شامی کے ساتھ کھڑا ہوں، محمد شامی ایک اسٹار پلیئر ہے جس نے ہمیشہ اپنے ملک کے لیے کھیلا ہے۔‘

عمر اکمل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’کوئی بھی کھلاڑی بے عزتی کا مستحق نہیں ہوتا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ٹی ٹوئنٹی میچ میں تاریخی شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو تا حال سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شامی کو سوشل میڈیا پر غدار قرار دے دیا گیا ہے جبکہ پاکستان سے شکست پر محمد شامی کو بھارتی کرکٹ ٹیم سے نکالنے کے مطالبات بھی کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین