• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی شکست: بھارتی کرکٹر محمد شامی غدار قرار

بھارت کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر بھارتی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شامی کو سوشل میڈیا پر غدارقرار دے دیا گیا ہے جبکہ پاکستان سے شکست پر محمد شامی کو بھارتی کرکٹ ٹیم سے نکالنے کے مطالبات بھی کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ریاست پنجاب میں کشمیری طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 

اس حوالے سے کشمیری طلبہ نے کہا کہ ہاکی، ڈنڈے اور لاٹھیوں سے لیس درجنوں افراد نے ہم پر حملہ کیا، درجنوں افراد کلاس رومز میں آئے لائٹ بند کی، ہمیں مارا اور لیپ ٹاپ توڑ ڈالے۔

بنگلا دیش میں بھی پاکستانی جیت پر دو پاکستانی سپورٹرز کو بھارتی شائقین نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پاکستانی جیت پر بنگلادیش میں پاکستان کے سپورٹرز پر بھارتی فینز نے تشدد کیا۔

تازہ ترین