• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ’ خدا اور محبت 3‘ کا ایک اور نیا ریکارڈ

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’ خدا اور محبت 3‘ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 2 بلین یعنی 200 کروڑ ویوز حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’ خدا اور محبت‘ کا سیزن 3 ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 2بلین ویوز حاصل کرنے والا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ کا پہلا ڈرامہ ہے۔

پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نےاپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کرکےڈرامے کی اس شاندار کامیابی کے بارے میں مداحوں کو بتایا ہے اور اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

دوسری جانب اداکار فیروز خان جوکہ اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ، انہوں نے بھی عبداللہ کادوانی کی انسٹا اسٹوری کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز نے ادا کیا ہے۔

ڈرامہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے تحت پروڈیوسرز عبد اللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید