• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ایشین اسکواش میں حکمرانی ایک بار پھر قائم،فتح کی ہیٹ ٹرک بھی کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) طویل عرصے تک دنیا پر حکمرانی کرنے والے پاکستان کی اسکواش سلطنت گو کہ بہت سمٹ چکی ہے لیکن قومی ٹیم نے ایک بار پھر ایشین اسکواش میں حکمرانی قائم کرکے سبز پرچم بلند کردیا۔ فرحان محبوب اور فرحان زمان کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر مسلسل تین بار ایشین اسکواش چیمپئن شپ جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ 1981 میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں اب تک اٹھارہ ایونٹ ہوئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 14 بار فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم گروپ بی میں سری لنکا اور سنگاپور کے ساتھ شامل تھی۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو زیر کرکے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ چیمپئن شپ کے مردوں کے ایونٹ میں 14 جبکہ خواتین میں 8 ٹیموں نے شرکت کی۔ خواتین ایونٹ کے فائنل میں ملائشیا نے بھارت کو شکست دیکر اپنے اعزاز کا دفاع کیا۔ تائی پے میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 2-0 کی شکست دی۔ بیسٹ آف تھری فائنل کے پہلے مقابلے میں پاکستانی اسٹار پاکستان فرحان زمان نے اور ہانگ کانگ کے لی ہو کے درمیان سخت مقابلے رہا جس میں فرحان زمان نے پہلے سیٹ میں 9-11 سے شکست کے باوجود شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کیا اور فائٹ بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ 12-10جیت کر اسکور اسکور ایک ایک سے برابر کیا، لی ہو نے دوسرے سیٹ میں 8-11 سے فتح حاصل کرکے اپنی برتری 2-1 کی لیکن اس کے بعد فرحان زمان نے اگلے دونوں سیٹ جیت کر 3-2 سے فتح اپنے نام کی۔ دوسرے مقابلے میں فرحان محبوب نے ہانگ کانگ کے ٹانگ منگ ہونگ کو باآسانی 3-0 سے زیر کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ 
تازہ ترین