• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروسہ عالم نے آئی ایس آئی کے ساتھ مبینہ روابط کے الزامات کی تردید کردی


صحافی عروسہ عالم نے آئی ایس آئی کے ساتھ مبینہ روابط اوربھارتی ریاست پنجاب کےسابق وزیراعلی امریندر سنگھ پر اثر انداز ہونے کے الزامات کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی ایجنسیز کے ساتھ تحقیقات میں شامل ہونے پر تیار ہیں۔

انہوں نے اپنے خلاف الزامات کو "اشتعال انگیز اور سراسر مایوس کن" قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ سکھجندر سنگھ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ عروسہ عالم کے آئی ایس آئی سے مبینہ تعلق کی تحقیقات کی جائیں گی۔

اب عروسہ عالم نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 16سال سے بھارت کا سفر کر رہی ہیں، اس دوران ان کو ہر مرتبہ سیکیورٹی کلیئرنس ملی ہے، اگر ایسا ہی ہے تو بھارتی سیکیورٹی ایجنسیز کی کارکردگی پر سوال اٹھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریندر سنگھ سے ان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ کبھی سیاست پر تبادلہ خیال نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اٹھے تنازع سے ان کے بچے اور خاندان کافی متاثر ہوا ہے۔

تازہ ترین