جامعہ کراچی میں 164طلبا و طالبات کو پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایس اور ایم ڈی کی اسناد سے نوازا گیا۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفسرو ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (اے ایس آر بی) کے اجلاس میں 44 طلبا و طالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ 106طلبا و طالبات کو ایم فل، 02 طلبہ کو ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن)، 03 طلبہ کو ایم ایس (ماسٹر آف سرجری) اور 09 طلبہ کو کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی اسناد تفویض کی گئی۔
پی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کرنے والوں میں محمد مجیب (زراعت)، محمد سلیم (بائیوٹیکنالوجی)، ارشاد احمد (نباتیات)، صائمہ ریاض (نباتیات آئی ایس ایچ یو)، ایم فیصل سلطان، اُمِ کلثوم رضوی، ماہرہ مرزا (بزنس ایڈمنسٹریشن)، محمد غزالی حسین (کیمیاء)، سمیرا شہزادی، خدیجہ رحمان، مریم اشتیاق (کیمیاء ایچ ای جے)، وریشہ قہار (کلینکل سائیکولوجی)، سعد اکبر (کمپیوٹرسائنس)، مستنصر رضوان (جرمیات)، عبدالشکور، نصرت یعقوب (معاشیات)، ماہ نور، شیخ نبی بخش نذیر (ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز)، واجد علی (تاریخ)، امجد علی (بین الاقوامی تعلقات)، باچا رحمان (تاریخ اسلام)، بشارت رفیق (اسلامک اسٹڈیز)، آمنہ سلیمان (میرین بائیولوجی)، سمعیہ کائنات (خرد حیاتیات)، نازش مصطفیٰ، فاطمہ جمیل (مالیکیولر میڈیسن)، سمیرا یونس (مطالعہ پاکستان)، تہمینہ مقبول (فارماسیوٹیکل )، محمد طلحہٰ سلیم، رؤف الرحمٰن (فارما سیوٹیکس)، ڈاکٹر محمد عابد، ڈاکٹر محمد انور بنگلزئی، رفعت فاروقی، زرین ناز، سارہ جمیل خان، ڈاکٹر شیخ ندیم احمد، کاشف رشید (فارما کولوجی)، ماریہ ارشد (طبیعیات)، ماروی (نفسیات)، محمد مقبول الرحمن، ثمین فاطمہ، دُرِشہوار خان (پبلک ایڈمنسٹریشن)، احمد رضا (عمرانیات) اور منیرا خانم (اُردو) شامل ہیں۔
ایم فل کی اسناد حاصل کرنے والوں میں افسانہ جبیں، عمران گل شیخ، کنول، عاصم علی (اطلاقی معاشیات)، محمد کاشف، صدف ظہیر، مہوش افتخار (حیاتی کیمیاء)، حرا بقائی (حیاتی کیمیا این سی پی)، بشریٰ قریشی، اقرا، سید منیب الدین، ایمن عارف (بائیوٹیکنالوجی)، ایم اشتیاق صدیقی، محمد ناصر شریف، اریبہ انصاری (نباتیات)، غلام مصطفیٰ، شہناز زہرہ، زینب جاوید (نباتیات آئی ایس ایچ یو)، اقرا صادق، نورالعین، حدیثہ بتول (کیمیاء)، فیضان قمر، محمد کاشف (کیمیاء ایچ ای جے)، مدرہ اکرام، کائنات مٹھا خان (کلینکل سائیکولوجی) ،سرفراز احمد، جواد امین، قمر عباس علی عباسی، عثمان ظفر (جرمیات)، حمزہ فرید (تعلیم)، یسریٰ انیس (انگریزی )، صائمہ یوسف، وجیہہ نجم، نصرت امین (یورپین اسٹڈیز)، مریم سعید، راحیل ستار، سید احسن افتخار احمد قدر (فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)، فضاء اعجاز (جغرافیہ)، ریحانہ رانی (ارضیات)، عمیش کمار، ثریہ عابد رحمانی، سبیقہ زہرہ، انجیلا جون گِل (ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز)، مشال مدنی (تاریخ)، ہمنہ الطاف (اسلامک لرننگ)، صدف شفیق، سلیم احمد فریدی (اسلامک اسٹڈیز وتھ کمپیوٹر ٹیکنالوجی)، سمیرا یاسین (سمندری حیاتیات)، ماہم انیس، حبیب چشتی (ابلاغ عامہ)، وجیہہ طاہر، عائشہ طارق (مالیکیولر میڈیسن)، ذکیہ عباسی، عالیہ ارشد (مطالعہ پاکستان)، منصورہ (فارسی)، ثناء علی، فریحہ راشد، انل ورحہ، فوزیہ شفیع صدیقی (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، ایمن ستار، رابعہ عمران قریشی، انعم سمیع (فارماسیوٹیکس)، عائشہ احتشام، سیدہ یسریٰ شاہد، تبسم رضوی (فارما کوگنوسی)، انیزہ احمد، رشدہ فاطمہ، محمد محیب، عالیہ خلیل (فارما کولوجی)، شہناز (فلسفہ)، شعیب احمد میمن (فزیکل تھراپی ایل این ایچ)، نسیم اکرم (طبیعیات)، ثروت صفدر، طیبہ شاہ، کائنات (فعلیات)، انعم غنی، راحت، سحر فاطمہ، امتیاز علی، محمد سبطین، عبارت علی، تحریم ثاقب، سیف اللّٰہ کمنگر (نفسیات)، روبی عالم (پبلک ایڈمنسٹریشن)، حوریہ نور، شفیق احمد خان، شمائلہ، محمد احتشام، نوشین ملک، نفیضہ عبدالجلیل (قرآن وسنہ)، احمد نواز، عظمیٰ کریم، سکندر علی (سندھی)، شہنیل جاوید (اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس)، ثمینہ (اسپیشل ایجوکیشن)، سجاد احمد، عائشہ صادقہ (شماریات)، نورالعین رزاق (تعلیم اساتذہ)، منیرہ احسن، فوزیہ نذیر، ذکریا علی (اُردو)، نمرہ خاول، شاہدہ،حافظ محمد شعیب،جویریہ انصاری اور عباس خان (حیوانیات)شامل ہیں۔
ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) کی اسناد حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر متین احمد (چیسٹ میڈیسن)، ڈاکٹر میران (ڈرماٹولوجی) جبکہ ایم ایس (ماسٹرآف سرجری) کی اسناد حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر نصیر احمد (ای این ٹی)، ڈاکٹر محمود اختر(اوپتھل مولوجی) اور فضل ربی (نیورو سرجری ) شامل ہیں۔
ایم ایس کورس ورک (30کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر اسناد حاصل کرنے والوں میں حبیب احمد (فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی)، نصر السلام عثمانی (مطالعہ ماحولیات)، سیدہ میمونہ متین (جینیات)، سیدہ بشریٰ فاطمہ (خردحیاتیات)، رخسار ناظمین، نگہت پروین (ایجوکیشن)، سیف (مطالعہ خواتین)، منال فاطمہ (نفسیات) اور سید طالب حیدر زیدی (کمپیوٹر سائنس) شامل ہیں۔