• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننگرپارکر میں نایاب ہرنوں کا غیرقانونی شکار، علاقہ مکینوں کا احتجاج

سندھ کے علاقے ننگرپارکر میں نایاب ہرنوں کا شکار کرنے پر علاقہ مکینوں نے ہلاک ہرن رکھ کر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ رات کو بااثر شکاریوں نے فائرنگ کرکے ہرنوں کا شکار کیا، شکاری 2 سے 3 ہرن بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف نے کہا کہ شکار کا واقعہ سینچری زون ایریا میں پیش آیا ہے، شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف نے مزید کہا کہ ایک ہرن کے شکار پر ملزمان پر 20 لاکھ روپے جرمانہ اور سزا ہوسکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید