• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کسی صورت بھارت نہیں جائے گی: آصف اکبر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ ٹیم کسی صورت بھارت نہیں جائے گی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے بھارت کے حوالے سے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔

آصف اکبر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا سری لنکا یا بنگلادیش کو وینیو کے طور پر سلیکٹ کرنا الگ معاملہ ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت نہیں جائیں گے کیونکہ وہاں ہم محفوظ نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بعدازاں بنگلادیش کرکٹ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش حکومت نے آئی پی ایل کے میچز بنگلادیش میں دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید